اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے معاملہ الیکشن کمیشن کو واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایت کی جب کہ عدالت نے ریٹائرڈ جج شکور پراچا کو الیکشن ٹربیونل کا جج مقرر کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ریٹائرڈ جج کو الیکشن ٹربیونل تعینات کیا تھا، پی ٹی آئی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے ٹربیونل کی تبدیلی کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔
تازہ ترین
ٹریبونل کیس: الیکشن کمیشن کا جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا حکم کالعدم
- by web_desk
- ستمبر 19, 2024
- 0 Comments
- 585 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this