دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے 19 فلسطینی شہید 

مزید 95 فلسطینی شہید،غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

 

غزہ: غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دریں اثنا، اقوام متحدہ کے اداروں WHO، UNICEF، UNRWA نے انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد جنگ بندی کے ایک اور مرحلے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے لیے غزہ میں جنگ میں وقفہ ضروری ہے۔
غزہ میں 12 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تقریباً 560,000 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1205 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے جب کہ بدلے میں غزہ میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 95 ہزار زخمی ہوئے تھے۔ اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image