تازہ ترین

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اہم اجلاس کا وقت تبدیل

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اہم اجلاس کا وقت تبدیل

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اہم اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اب ساڑھے گیارہ بجے کے بجائے شام چار بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی سفارش خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے کی تھی۔
صبح 10 بجے اجلاس کے بعد کمیٹی نے اسپیکر سے کہا کہ اہم معاملات پر فیصلوں کے لیے وقت درکار ہے۔
آج کے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وقفہ سوالات کے علاوہ 2 توجہ مبذول نوٹسز شامل ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ ارکان کی جانب سے اعتراضات اٹھانے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا کردار اہم ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف چند دنوں میں مولانا فضل الرحمان سے دو بار ملاقات کر چکے ہیں جب کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کی اور ان سے آئینی ترمیم کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بھی گزشتہ رات مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image