پاکستان کے خلاف تیسرے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکاپاکستان کے خلاف تیسرے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اب پاکستان کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گے جب کہ ٹم سیفرٹ ان کی جگہ لیں گے۔کین ولیمسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجری کا شکار ہو گئے۔کین ولیمسن کو آرام کے باعث پاکستان کے خلاف تیسرا میچ نہیں کھیلنا تھا جب کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں ان کی ٹیم میں واپسی ہونی تھی۔ اس حوالے سے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کے سیریز میں کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔ ،جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے۔گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔

Leave feedback about this