پاکستان

کے پی ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ اندھیر نگری

کے پی ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ اندھیر نگری

خیبرپختونخوا ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ اندھیر نگری میں انکشاف ہوا ہے۔KPESSI کے ایک غیر متعلقہ افسر کے دستخط سے خطوط اور احکامات جاری ہونے لگے۔ادارے میں ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ کے نام سے آرڈر جاری ہونے لگے۔KPESSI رولز اینڈ ریگولیشنز میں ڈائریکٹر کنٹری بیوشن کا کوئی عہدہ نہیں ہے، دستاویز کے مطابق گریڈ 18 کے ثاقب خان کو گریڈ 19 میں ڈائریکٹر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ثاقب خان نے قواعد کے خلاف مختلف فیول پوائنٹس اور ملز کو آڈٹ لیٹر بھیجے۔دستاویز کے مطابق آڈٹ لیٹر میں کئی غلطیاں بھی سامنے آئیں، جس میں 31 دسمبر تک کے فیول پوائنٹس اور ملز کی تفصیلات 6 دسمبر تک مانگی گئی ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری سوشل ویلفیئر محمد فخر عالم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا سربراہ کسی کو بھی کوئی عہدہ دے سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ثاقب خان ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ کے عہدے کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image