آئی پی پی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تیرہ اکتوبر کو جھنگ میںپہلے سیاسی پاور شو سے قبل پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونا خوش آئند ہے ۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی کاوشوں سے الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بعد آئی پی پی کی عوامی رابطہ مہم مزید زوردار اورمتحرک ہوجائیگی ۔

Leave feedback about this