راولپنڈی میں پولیس وائرس کا انکشاف ہونے کے بعد ہنگامی طورپر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں سات روزہ انسداد پولیس مہم چار اور دس ستمبر تک جاری رہے گی ۔مہم راولپنڈی شہر ، کینٹ ٹیکسلا اور پوٹھوہار میں جاری رہے گی عالمی ادارہ صحت کے نمائندے مہم کی نگرانی کیلئے تعینات کیے جائیں گے ۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے ضلع راولپنڈی کے اسٹاف کی محنت اور کاوشوں پر اظہار اطمینان کیاہے ۔محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کیلئے عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی اسٹاف کی تربیت شروع ہوگئی ہے ۔

Leave feedback about this