تازہ ترین

پنجاب انتخابات ، الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد

پنجاب انتخابات ، الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد

سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی ۔چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ساڑھے نو بجے سماعت کریگا۔ جسٹس اعجا ز الاحسن اور جسٹس منیب اختر اس بینچ میں شامل ہیں ۔اس سماعت کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھا کہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرائے جائیں ۔الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image