پشاور: کامرہ کے قریب نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کو ڈمپر نے کچل دیا۔
ڈمپر کے کچلے جانے پر سب انسپکٹر جاوید شنواری شہید ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر کو ڈمپر کچل رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے۔
حادثے کے بعد موٹر پولیس اہلکاروں کو ڈمپر کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گرے ہوئے سب انسپکٹر کے قریب ایک مزید ڈمپر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ڈمپر میں موجود ایک ہیلپر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق زخمی افسر کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال حضرو منتقل کیا گیا تھا تاہم سب انسپکٹر جاوید اکبر دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کے باعث پیش آیا۔ شہید سب انسپکٹر جاوید اکبر کا تعلق مردان سے تھا، شہید افسر نے سوگواران میں اہلیہ اور پانچ بچوں چھوڑے۔انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، سلطان احمد چودھری نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ Flora& Fauna

Leave feedback about this