چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تو صحافی نے دو روز قبل لفٹ میں پھنسنے کا قصہ چھیڑدیا۔جس پر معرف قانون دان سے صحافی نے پوچھا کہ آج لفٹ کے ذریعے تو نہیں جائائینگے ؟ جس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ میں ڈرتا نہیں ہوں لیکن آج سیڑھیوں سے عدالت جاﺅنگا۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ نے اس دن روسٹرم احتجاجاً چھوڑا اور چلے گئے کیا آج پیش ہونگے ؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ اس دن کی بات تھی ویسے میں نے بائیکاٹ تو نہیں کیاتھا۔

Leave feedback about this