تازہ ترین دنیا

امریکہ کے ایران پر بار بار حملے، اٹلی کی وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آ گیا

امریکہ کے ایران پر بار بار حملے، اٹلی کی وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آ گیا

اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر جاری حملوں کے تناظر میں واضح کیا ہے کہ اٹلی ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔

وزیراعظم میلونی نے کہا کہ اٹلی نے تنازع کے آغاز سے ہی اپنا مؤقف واضح رکھا ہے اور وہ ایران پر حملوں میں شریک نہیں ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے، جبکہ خطے میں مزید کشیدگی سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ادھر امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، جبکہ عالمی برادری مسلسل تحمل اور مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل پر زور دے رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image