پاکستان

دریائے ستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار

دریائے ستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار

دریائے ستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے ، سیلابی پانی سے کئی بند ٹوٹ گئے اور متعدد آبادیاں متاثر ہوگئی ہیں ۔دریائے ستلج کا سیلابی ریلہ تحصیل احمدپور شرقیہ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں میں داخل ہوگیا ۔سیلاب سے فصلیں ڈوب گئیں اور زمیندارہ بند ٹوٹ گیا ۔ا س کے علاوہ دریائے ستلج کا ریلا پپلی راجن ، بھنڈہ وینس اور ملحقہ بستیوں میں بھی داخل ہوگیا ہے اوچ شریف کے علاقے شمس آباد میں بند ٹوٹ گیا ۔ایمپریس برج سے گزرنے والا ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک کا ریلا ہیڈ پنجند کی طرف بڑھ رہا ہے ، سیلابی ریلہ ملتان ، سکھر موٹروے تک پہنچ گیا ہے تیز بہاﺅ سے موٹروے کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔بہاﺅلپور میں دریائی بیلٹ کے کئی علاقوں کا زمینی راستہ منقطع اور متعد د رابطہ سڑکیں زیر آب آگئی ہیں ۔سیلاب سے کپاس ، چارے اور دیگر فصلیں ڈوبنے سے کسانوں کا نقصان ہوا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image