سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے آنے سائفر کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ عدالت میں شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی ۔وکیل صفائی بابر اعوان اور سردار مصروف سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل صفائی بابر اعوان نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت چاہیے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا تھا شاہ محمود قریشی سے ملنے سے نہیں روکا جاسکتا ، ان سے تاحال ملنے نہیں دیا گیا۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا کیس ساڑھے گیارہ بجے مقرر کردیں ، جس پر جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ ساڑھے گیارہ تو بہت تاخیر ہوجائیگی ۔

Leave feedback about this