موسم

کراچی میں اگلے ہفتے بارش کی پیشگوئی

کراچی میں اگلے ہفتے بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں اگلے ہفتے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 28 مئی سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے 28 تا30 مئی بلوچستان کے اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اگلے ہفتے درجہ حرارت معمول سے کم رہنے اور سکھر ، ودیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد ودیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image