سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کسٹڈی میں موجود تین قیدی ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونیوالے دو سگے بھائی اور ایک ان کا راشتہ دار تھا۔فائرنگ کرنیوالے تینوں قیدیوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین اورملزمان میں زرعی زمین کا معاملہ تھا اور کافی عرصے سے دشمنی چل رہی تھی ۔

Leave feedback about this