پاکستان

یوم علی ؓ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے ، ڈی جی رینجرز سندھ

یوم علی ؓ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے ، ڈی جی رینجرز سندھ

ڈی جی رینجرز سندھ نے یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور حکم دیا کہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایاجائے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے اکیس رمضان یوم علی ؓ کے موقع پر امام بارگاہوں اور مرکزی جلوس کے راستوں کا دورہ کیا ۔ڈی جی رینجرز نے ضابطہ اخلاق کی پاسدار ی یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی شر انگیزی پھیلانیوالے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ۔سندھ رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔داخلی وخارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد شہر میں داخل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں پر گشت اور اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image