تازہ ترین

ناقابل ضمانت وارنٹ، عمران خان کا سیشن عدالت کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

ناقابل ضمانت وارنٹ، عمران خان کا سیشن عدالت کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: عمران خان نے اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ عدالت میں درخواست دائر کرینگے جس میں ممکنہ طورپر توشہ خانہ ضابطہ فوجداری کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی جائیگی۔واضح رہے کہ جمعرات کو سیشن عدالت نے عمران خان کی تحریری یقین دہانی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image