پاکستان

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے،فواد چوہدری

90روز میں انتخابات نہ کرا ئے تو نگران وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل6لگے گا،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ فیصلے کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس کی تاریخ17جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کر کے فیصلہ دیا گیا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ان ہونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے۔اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image