اسلام آباد:الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے،جہاں عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے طبی بنیادوں ضر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر کے کیس کی آئندہ سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave feedback about this