اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پررعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رجیم چینج کی بات اب امریکا سے ایک شخص پرآگئی۔عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چار حکومتیں لیکر بیٹھے ہوئے ہیں۔جھوٹوں پر اعتبار کرنے والے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ بہروپیا ہے،جھوٹ بولتا ہے،اپنی کہی ہوئی بات سے مکر جاتا ہے،یہ موسم سرما میں ایک بات کرتا ہے اور گرما میں دوسری بات کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس آزاد کشمیر،پنجاب،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ہیں اور پھر بھی بے بس ہیں،آج پھر عمران خان نوٹنکی،جھوٹ،لفظوں کا ہیر پھیر لیکر ٹی وی پر نمودار ہوئے اور دو جھنڈے رکھ کر جھوٹ بولا۔

Leave feedback about this