کابل:افغانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارخانے پر حملہ کرنے والے داعش کے8دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز کابل میں آپریشن کیا ا ور اس دوران7دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔اسکے علاوہ صوبہ نمروز میں بھی آپریشن کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ داعش کے دہشتگرد پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ اس ہوٹل پر بھی حملے میں ملوث تھے جہاں چینی شہری رہائش پذیر تھے۔افغان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ داعش کے مزید دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔واضح رہے کہ 2دسمبر کو ا فغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

Leave feedback about this