پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں اور ملک بھر میں انہیں مرحلہ وار واپس بھیجنے (ڈی پورٹ) کا عمل جاری ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب سمیت مختلف صوبوں میں جاری مہم کے دوران 34 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو حالیہ دنوں میں ملک بدر کیا جا چکا ہے جبکہ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
مختلف شہروں میں ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں افغان شہریوں کو رکھا جا رہا ہےسرحدی راستوں، خاص طور پر طورخم بارڈر کے ذریعے واپسی کا عمل تیز کیا گیا ہےبعض دنوں میں سینکڑوں افراد کو ایک ہی دن میں واپس بھیجا جا رہا ہے
2026 میں اب تک ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افغان شہریوں کی واپسی رپورٹ کی گئی ہےڈی پورٹ ہونے والوں میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے

Leave feedback about this