پاکستان تازہ ترین دنیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ساتھ پاکستان سے روانہ ہوگئے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ساتھ پاکستان سے روانہ ہوگئے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ساتھ پاکستان سے روانہ ہوگئے۔ ایرانی وفد مسقط اور ماسکو جائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، انہوں نے  وزیراعظم کو مذاکرات سے متعلق ایرانی مؤقف سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ مہمان وزیر خارجہ سے ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات ہوئی۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت  کی۔

اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی وفد نے پاکستان آمد پر ایک بار پھر میناب اسکول پر امریکی حملوں میں شہید 168 بچوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ رات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد کے موقع پر خصوصی طیارے پر ہیش ٹیگ میناب 168 واضح انداز میں لکھا نظر آیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image