تازہ ترین دنیا

عوام سے کسی قربانی کا مطالبہ نہیں، بس 10 کی بجائے صرف 2 بلب جلائیں، ایرانی صدر نے ایسا پیغام کیوں دیا؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آ گئی

عوام سے کسی قربانی کا مطالبہ نہیں، بس 10 کی بجائے صرف 2 بلب جلائیں، ایرانی صدر نے ایسا پیغام کیوں دیا؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آ گئی

عوام بجلی کی بچت کریں، گھر میں 10 کی بجائے صرف 2 بلب جلائیں: ایرانی صدر کا پیغام عوام سے کسی قربانی کا مطالبہ نہیں، بس بجلی کے استعمال میں احتیاط کریں: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل طبس میں امریکا کی تاریخی شکست کی سالگرہ ہے، اس دن ثابت ہوگیا تھا کہ اللہ ہی تمام دوسری قوتوں پر غالب ہے، اس سال طبس کی طرح اصفہان میں تاریخ رقم ہوئی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایسی تاریخی شکستیں ظالم قوتوں کے لیے عبرت کا سامان بنیں گی، 25 اپریل 1980 کو طبس میں امریکی آپریشن ناکام ہوا تھا۔

ایرانی صدر نے اپنے ایک اور بیان میں شہریوں سے بجلی کی بچت کی تاکید کی اور کہا کہ دشمن ہماری بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہمیں گھیرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ عوام میں بے چینی پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایسے حالات پیدا ہونے نہ دیں، عوام سے کسی قربانی کا مطالبہ نہیں، بس بجلی کے استعمال میں احتیاط کریں، گھر میں 10 بلب جلانے کے بجائے 2 بلب جلائیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image