پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

ہرقسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دے دی گئی

ہرقسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے کھولنے کا اعلان کر دیاہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہرقسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دے دی گئی، شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دیئےگئے ہیں، فیض آباد بس اڈہ کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی زیر قیادت وفد دو روزہ دورے کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گیاہے ۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وفد پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کر دیاہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا وفد  اسلام آباد کا 18 گھنٹے کا سفر نہیں کرے گا،ایرانی مذاکراتی ٹیم جب چاہیں ہمیں براہ راست کال کر سکتے ہیں،ایران تنازع پر تمام کارڈز ہمارے ہاتھ میں ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image