تازہ ترین موسم

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

بارشیں جاری، ملک کے بیشتر شہروں میں خوشگوار موسم اور پانی جمع ہونے سے شہریوں کی مشکلات کا سامنا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، جیل روڈ، اپر مال، فیروزپور روڈ، چوبرجی، ساندہ، گلبرگ اور دیگر علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش نے شہر اور گردونواح میں رنگ جما دیا۔ بہاولپور، اوچ شریف اور وہاڑی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے، جبکہ قصور، پھول نگر، میاں چنوں، عبدالحکیم، میکلوڈگنج، چشتیاں، راجن پور اور قائد آباد میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

پشاور شہر اور اس کے گردونواح میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زیرِ آب علاقوں سے گزرنے سے گریز کریں، کیونکہ بارش کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image