لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے قومی بچت اور کفایت شعاری کے جامع پروگرام پر پنجاب میں وسیع عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ نے تاریخی عالمی بحران میں پنجاب کے عوام کے ریلیف کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔
فیصلے کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، اسپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔اس کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زراعت، خوراک اور کسان کے تحفظ کے لیے نقد رقم دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ انہوں نے کاشت کاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی کا اعلان بھی کر دیا۔
موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت ہر رجسٹرڈ بائیک والے شہری کو 20 لیٹر پر 100 روپے سبسڈی ملے گی۔
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑا اعلان
- by web_desk
- اپریل 3, 2026
- 0 Comments
- 7 Views
- 1 گھنٹہ ago

Leave feedback about this