دنیا

ایران نے اسرائیل کے شہر حیفا اور دیگر علاقوں میں اہم تنصیبات پر میزائل داغ دیے

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو بھرپور جواب دیا۔ اسرائیل کے شہر حیفا اور دیگر علاقوں میں اہم تنصیبات پر میزائل داغ دیے۔

جنوبی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے بعد کیمیکل پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین میں بھی امریکی اہداف نشانہ بنے۔ کویتی وزارت دفاع نے پانچ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ کویتی حکام کے مطابق حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں اسرائیلی آئل ریفارنری میں آگ بھڑک اٹھی، حیفا شہر کے آئل ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

عراق میں امریکا کے زیر استعمال وکٹری ایئر بیس پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں عراقی اسپیشل فورسز کا طیارہ تباہ ہوگیا۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کی لڑائی جاری ہے۔ حزب اللہ کے حملوں میں 6 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کویت میں اہم تنصیبات پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کویت میں پاور اسٹیشنز اور واٹر پلانٹ پر حملہ قابل مذمت ہے، کویت کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image