سعودی عرب کی سپریم کورٹ سعودی عرب نے مملکت بھر کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شوال کا چاند 18 مارچ کو دیکھیں اور اپنی گواہی مناسب عدالت یا مرکز میں درج کرائیں۔
سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ جو شہری چاند براہِ راست یا دوربین کے ذریعے دیکھ سکیں، وہ اپنی شہادت کو ریکارڈ کرائیں اور چاند دیکھنے کی کمیٹیوں کے ساتھ شامل ہو کر اس نیک عمل میں حصہ لیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ چاند دیکھنے والے شہری نہ صرف اپنی گواہی ریکارڈ کرائیں بلکہ اس عمل میں شامل ہو کر اجر و ثواب بھی حاصل کریں تاکہ شوال کے مہینے کے آغاز میں اسلامی عبادات بروقت ادا کی جا سکیں۔
یہ اعلان ہر سال کی طرح اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ عید الفطر کا آغاز درست طریقے سے کیا جائے اور عوام کو شوال کے پہلے دن کی صحیح اطلاع فراہم ہو۔

Leave feedback about this