وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان میڈیا کی جانب سے جاری خبروں کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے دعوے جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔
وزارت اطلاعات نے بتایا کہ افغان طال*بان کی سرپرستی میں کام کرنے والی شدت پسند دہش*تگ*رد تنظیم کے 2 سادہ نوعیت کے ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کی مدد سے ناکارہ بنائے۔
وزارت اطلاعات نے وضاحت کی کہ ڈرون حم*لوں میں کسی فوجی یا اہم تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، البتہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے معمولی نوعیت کا نقصان پہنچا ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ طالب*ان حکومت کے دعوؤں کے کوئی شواہد نہیں تاہم یہ صورت حال ایک مرتبہ پھر اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ طالب*ان حکومت مختلف دہش*تگ*رد تنظیموں کی سرپرستی میں کردار ادا کر رہی ہے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان شامل ہیں۔
مزید کہا گیا کہ طالب*ان حکومت کے سرکاری اکاؤنٹس، خصوصاً نام نہاد وزارتِ دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، ماضی میں بھی متعدد بار غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلاتے رہے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے طیارہ گرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کے دعوے بھی اسی نوعیت کے تھے، جنہیں بعد ازاں خاموشی سے حذف کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے سے پہلے مستند ذرائع سے تصدیق ضرور کریں۔

Leave feedback about this