تازہ ترین دنیا

خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کا اعلان

خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کا اعلان

خلیجی ممالک میں عید الفطر کے حوالے سے العجیری سائنٹیفک سینٹر نے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق العجیری سائنٹیفک سینٹر نے پیشگوئی کی کہ فلکیاتی حساب کے مطابق بدھ 18 مارچ 2026 (29 رمضان المبارک) کی شام کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

ایک بیان میں سینٹر نے پیشگوئی کی کہ اس دن کویت اور زیادہ تر دیگر ممالک میں چاند غروب آفتاب سے پہلے ہی ڈوب جائے گا جس کی وجہ سے فلکیاتی طور پر چاند کا دیکھنا ناممکن ہوگا۔

سینٹر کے مطابق نئے چاند کی پیدائش جمعرات 19 مارچ کو کویتی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4:23 بجے ہوگی جو کہ رویت کے دن کے غروب آفتاب کے بعد کا وقت ہے، یہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس سے پہلی رات کو چاند کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکتا۔

ان نتائج کی بنیاد پر توقع ہے کہ رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل ہوں گے، جمعرات 19 مارچ غالباً رمضان کا آخری دن ہوگا لہٰذا جمعہ 20 مارچ 2026 کو عید الفطر کا پہلا دن ہونے کا قوی امکان ہے.

العجیری سائنٹیفک سینٹر نے اس بات پر زور دیا کہ ہجری مہینوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان ملک کے مجاز حکام منظور شدہ شرعی رویت کے طریقہ کار کے مطابق کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image