پاکستان تازہ ترین دنیا

افغان کرکٹر راشد خان کے خاندان کے ہمراہ پشاور میں قیام پر خواجہ آصف کا شدید ردعمل

افغان کرکٹر راشد خان کے خاندان کے ہمراہ پشاور میں قیام پر خواجہ آصف کا شدید ردعمل

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان مہاجرین پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور کہا کہ وہ پاکستان کے دیے گئے تحفظ اور بہتر زندگی کے مواقع کے بدلے ’زہریلی تنقید‘ کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ نہ صرف ناشکرے ہیں بلکہ ان لوگوں کے خلاف زہر اگلتے ہیں جنہوں نے انہیں تحفظ اور بامعنی زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے۔ اگر یہ سچ ہے تو اسے (راشد خان) کہیں اور پناہ لینی چاہیے۔ لاکھوں لوگوں نے پچھلی نصف صدی میں ہمیں بیوقوف بنایا، وقت آگیا ہے کہ سب گھر واپس جائیں۔ (انہوں نے طنز کیا کہ) طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان جنت بن گیا ہے، جہاں فرشتے حکمرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع کا بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک صارف ثنا یوسفزئی نے بذریعہ ٹویٹ اطلاع دی کہ افغان کرکٹر راشد خان اور ان کا خاندان سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں مقیم ہے۔

خواجہ آصف نے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد ملکی حالات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ’فرشتے حکمرانی کر رہے ہیں۔‘

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image