موسم

موسم کا بڑا یوٹرن؟ بارش کی آہٹ یا گرمی کی نئی لہر،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

موسم کا بڑا یوٹرن؟ بارش کی آہٹ یا گرمی کی نئی لہر،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمۂ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے

محکمۂ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری اور گلیات میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ پشاور، مردان اور کوہاٹ سمیت میدانی علاقوں میں دن کے وقت ہلکی حدت محسوس کی جا سکتی ہے، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ٹھنڈ برقرار رہے گی۔ سوات، چترال، دیر اور ایبٹ آباد جیسے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جہاں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سرد موسم متوقع ہے اور پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، خاص طور پر کوئٹہ اور گردونواح میں رات کے وقت ٹھنڈ میں اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ مجموعی فضائی معیار کا اشاریہ 225 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں یہ شرح 568 تک جا پہنچی جو انتہائی خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔

ماہرین صحت نے بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں خنکی کی شدت میں معمولی کمی آئی ہے اور آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم اسموگ کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کا سامنا رہ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرد موسم اور فضائی آلودگی کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image