تازہ ترین دنیا

ایران سے افسوسناک خبر! ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سوار افراد کی حالت بارے تشویشناک معلومات موصول

ایران سے افسوسناک خبر! ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سوار افراد کی حالت بارے تشویشناک معلومات موصول

ایران کے شہر درچہ میں ایرانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر سبزی منڈی کے اوپر گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے اور باقی بچ جانے والے حصوں کو محفوظ کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایران میں تربیتی پرواز کے دوران پیش آنے والا تازہ حادثہ ہے۔ چند روز قبل بھی ایران میں تربیتی مشق کے دوران فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو چکا تھا۔

ایرانی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور طیارہ گرنے کے پس منظر میں تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی کے پہلوؤں کو بھی زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ صوبہ ہمدان میں رات کے وقت یہ حادثہ پیش آیا اور پائلٹ کی فوری طور پر موت واقع ہوئی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے والے علاقے سے دور رہیں تاکہ ریسکیو اور تحقیقات کا عمل بلا رکاوٹ مکمل کیا جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image