ایران نے جوہری مذاکرات میں امریکا کو اپنی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں زیرغور معاشی پیکج میں امریکا کو سرمایاکاری کی پیشکش کی ہے تاہم ایران اپنے تیل اور معدنی وسائل کا کنٹرول کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکا ایران کا صرف معاشی شراکت دار ہوسکتا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، امریکی کمپنیاں ایرانی تیل اور گیس فیلڈ میں ہمیشہ ٹھیکے دار کے طور پر ہی کام کرسکیں گی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا پُرامن جوہری افزودگی کے بدلے ایران علاقائی افزودگی کنسورشیم کے قیام پر غور کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے۔

Leave feedback about this