کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ! سپر 8 مرحلہ 21 فروری سے شروع، پاکستان کا کب اور کن ٹیموں سے مقابلہ ہوگا؟ جانیے مکمل شیڈول

ٹی 20 ورلڈ کپ! سپر 8 مرحلہ 21 فروری سے شروع، پاکستان کا کب اور کن ٹیموں سے مقابلہ ہوگا؟ جانیے مکمل شیڈول

ٹی 20 ورلڈ کپ! سپر 8 مرحلے کا آغاز 21 فروری سے ہوگا اور قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں سخت چیلنج درپیش ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام جاری آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ گرین شرٹس نے اپنے آخری گروپ اے میچ میں نمیبیا کو 102 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، جس کے بعد سپر 8 کی تمام آٹھ ٹیمیں بھی فائنل ہوگئیں۔

گروپ اے سے پاکستان اور بھارت، گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے، گروپ سی سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ جبکہ گروپ ڈی سے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ نے سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

سپر 8 مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ دوسرا مقابلہ 24 فروری کو انگلینڈ سے ہوگا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف شیڈول ہے۔ یہ تینوں ٹیمیں اسی گروپ میں شامل ہیں، جس کے باعث کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ سپر 8 کے دوسرے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے اس اہم مرحلے میں رسائی کے لیے تمام ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں، جبکہ شائقین کرکٹ کی نظریں قومی ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنے تین میں سے کم از کم دو میچ جیتنا ہوں گے، جس کے بعد ہی اگلے مرحلے کی راہ ہموار ہوسکے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image