پاکستان تازہ ترین

ثانیہ اشفاق کی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل

عماد وسیم کی سابق اہلیہ کی انصاف کی اپیل،سنگین الزامات عائد

لاہور:پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اسلام آباد یونائیٹڈ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے معاملے کا نوٹس لینے اور بچوں کو انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ جب وہ اپنے تیسرے بچے کی ماں بننے والی تھیں تو انہیں تنہا چھوڑ دیا گیا اور نومولود بیٹے کو دیکھنے بھی نہیں آیا گیا۔ویڈیو بیان میں انہوں نے الزام لگایا کہ 2023ء میں ان کے ایک بچے کا زبردستی اسقاط حمل کروایا گیا۔


ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آواز اٹھانے کی کوشش کی مگر انہیں خاموش کرا دیا گیا، اور اب وہ اپنے بچوں کے انصاف کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کر رہی ہیں۔ثانیہ اشفاق نے مبینہ دھمکی آمیز پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور دعویٰ کیا کہ بیٹے سے ملنے کی درخواست پر انہیں دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق اہلیہکا کہنا تھا کہ وہ کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتیں بلکہ صرف اپنے بچوں کے لیے انصاف کی خواہاں ہیں۔کئی معروف شخصیات نے ان سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف فنکاروں اور سماجی شخصیات نے ان کے حق میں آواز بلند کی ہے۔تاحال عماد وسیم کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image