معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ! فی تولہ آج کتنے کا ہو گیا؟جانئے

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ! فی تولہ آج کتنے کا ہو گیا؟جانئے

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,933 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے اور ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,300 روپے کے اضافے کے بعد 5,16,062 روپے تک جا پہنچی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1,114 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4,42,439 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 32 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 8,046 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت میں 28 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 6,898 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی براہ راست مرتب ہوتے ہیں، جس سے سرمایہ کار اور عام صارفین دونوں کے لیے خبردار رہنا ضروری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image