پاکستان تازہ ترین

اعتکاف کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری،داتا دربار میں درخواستوں کا آغاز

اعتکاف کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری،داتا دربار میں درخواستوں کا آغاز

لاہور: داتا دربار لاہور میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔

اعتکاف میں بیٹھنے والوں سے رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں 29 شعبان تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ، میڈیکل سرٹیفکیٹ اور متعلقہ تھانے سے تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

درخواست کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی تصاویر بھی جمع کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جمع کرائی گئی درخواستیں جانچ پڑتال کے لیے اسپیشل برانچ کو بھیجی جائیں گی اور اسپیشل برانچ سے کلیئرنس حاصل کرنے والوں کو داتا دربار پر اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے داتا دربار کے احاطے میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جائے گا اور انتظامیہ خصوصی کاؤنٹر پر درخواستیں وصول کرے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image