فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان 2026 کے آغاز پر اختلاف کا امکان ہے تاہم رمضان میں 29 روزے ہوں گے یا 30 ؟
تفصیلات کے مطابق فلکیاتی حسابات اور سائنسی ڈیٹا کے تحت رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخوں میں اسلامی ممالک کے درمیان فرق کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف جغرافیائی مقامات اور چاند دیکھنے کے روایتی و سائنسی طریقوں کے باعث کچھ ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری اور بعض میں 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔
عرب یونین برائے فلکیات و خلائی سائنسز کے رکن اور امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش منگل 17 فروری 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق شام کے وقت ہوگی اور پیدائش کے فوراً بعد چاند غروب ہو جانے کی وجہ سے اس روز انسانی آنکھ سے چاند دیکھنا تقریباً ناممکن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قوی امکان ہے کہ بدھ 18 فروری کی شام چاند واضح نظر آئے گا، جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 29 دن پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔ اگرچہ آغاز میں اختلاف ہو سکتا ہے، تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر زیادہ تر اسلامی ممالک میں اتفاق ہوگا اور عید الفطر بروز جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔

Leave feedback about this