شبِ برأت بروز منگل شہر لاہور کے تمام تھیٹر ہالز بند رہیں گے ،تھیٹر بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔شہر لاہور کا کوئی بھی تھیٹر ہال شب برات کے روز ڈراما پیش نہیں کرے گا۔
دوسری جانب بسنت کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئی، بسنت کا جنون لاہوریوں کے سر چڑھ کر بولنے لگا۔ موچی گیٹ پر خریداری کا رش بڑھنے لگا۔پتنگیں گڈے خریدنے شہریوں کی بڑی تعداد موچی گیٹ پہنچنا شروع ہوگئی۔
شہری دو دہائی بعد بسنت کی آمد کا استقبال کرنے کے لیے تاب ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت کو بھرپور انداز میں منائیں گے۔بسنت کی خوشیاں بانٹنے پر وزیر اعلی پنجاب کے مشکور ہیں۔
پاکستان
تازہ ترین
شبِ برأت پرتھیٹر ہالز بندرہیں گے،نوٹیفکیشن جاری
- by web_desk
- فروری 2, 2026
- 0 Comments
- 18 Views
- 3 گھنٹے ago

Leave feedback about this