امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کا ماحول بن چکا ہے، ایک سے دو دن میں حملہ ہوسکتا ہے
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکا اور ایران ممکنہ جنگ سے متعلق اہم گفتگو کی۔
سردارمسعود خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران سے متعلق مبہم بیانات دے رہے ہیں تو دوسری طرف ایران نے بھی کہا ہے کہ اس بار ردعمل میں ماضی کی طرح احتیاط نہیں کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کا ماحول بن چکا ہے، دونوں ممالک کے دوران ابھی تک سفارت کاری کا چینل قائم نہیں ہوسکا۔
سابق پاکستانی سفیر نے بتایا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر بڑا اثر پڑے گا، تاہم دوسری جانب امریکا نے بھی تیاری کرلی ہے، یہ سنا جارہا ہے کہ امریکا ایک سے دو دن میں حملہ کرسکتا ہے۔
سردارمسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے جواباً بحری مشقیں شروع کرکے اپنا پیغام دے دیا ہے، امریکی حملے کی صورت میں ایران خطے میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنائے گا۔

Leave feedback about this