کھیل

میں بلٹ پروف گاڑی کے بغیر باہر نہیں نکل سکتا: افغان کرکٹر راشد خان

میں بلٹ پروف گاڑی کے بغیر باہر نہیں نکل سکتا: افغان کرکٹر راشد خان

افغان کرکٹر راشد خان نے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کردیا،سابق انگلینڈ کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ وہ کابل کی سڑکوں پر آزادانہ طور پر نہیں چل سکتے اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف کار پر انحصار کرتے ہیں۔ پیٹرسن نے راشد سے پوچھا کہ کیا وہ کابل کی سڑکوں پر بغیر کسی تحفظ کے چل سکتے ہیں جس پر اسپنر نے جواب دیا ’میں افغانستان میں سڑک پر نہیں چل سکتا، میرے پاس بلٹ پروف کار ہے۔ پیٹرسن نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ’کابل میں آپ کے پاس بلٹ پروف کار ہے؟ کیوں؟‘ راشد خان نے وضاحت کی ’یہ حفاظت کے لیے ہے۔ آپ نہیں چاہتے کہ غلط وقت پر غلط جگہ پر ہوں۔ افغانستان میں یہ معمول کی بات ہے۔ ہر کسی کے پاس ہوتا ہے۔ راشد خان کے مطابق یہ کار کسی عیش و آرام یا حیثیت کی علامت نہیں بلکہ ان کی ذاتی حفاظت کا ایک بنیادی ذریعہ ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں سیاسی اور سماجی عدم استحکام عام ہے محفوظ رہنا ایک ضروری اقدام ہے۔ راشد خان نے کہا کہ ان کے لیے یہ حفاظتی اقدامات معمول کی بات ہیں اور باوجود محدود آزادی کے وہ افغانستان کی نمائندگی فخر کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image