موسم

اچانک موسم نے پلٹا کھایا! خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف کا راج

اچانک موسم نے پلٹا کھایا! خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف کا راج

خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے اور وادیاں برف کی سفید چادر اوڑھ چکی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے لواری ٹنل کا رخ کر لیا، جبکہ سوات، کالام، مالم جبہ اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد ہر جانب سفیدی چھا گئی ہے۔ حسین مناظر دیکھنے کے لیے سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایبٹ آباد اور گلیات کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی اور سردی کی شدت بڑھ گئی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بادل برسنے سے موسم سرد ہو گیا ہے۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث وادیاں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ اپر نیلم، اڑنگ کیل اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کے بالائی مقامات پر بھی گزشتہ رات سے برفباری جاری ہے، جس کے باعث سرد موسم مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image