معیشت و تجارت

سرکاری ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاوۤنس منظور

سرکاری ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاوۤنس منظور

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 2025 کا ایڈہاک ریلیف الانس کی منظوری دے دی۔صوبائی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس دیا جائے گا، تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الانس ایسے ملازمین کو نہیں دیا جائے گا جو بیرون ملک پوسٹنگ یا ڈیپوٹیشن پر ہیں، الانس کا خرچ بجٹ 26-2025 کے نظرثانی شدہ تخمینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
بلوچستان کا مالی سال 26-2025 کے لیے 1028 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیا، سرپلس بجٹ کا تخمینہ 24 ارب روپے لگایا گیا۔اس میں غیرترقیاتی بجٹ کا حجم 642 ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 249.50 ارب روپے ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا، بلوچستان کو فیڈرل فنڈڈ پراجیکٹ کی مد میں 66.5 ارب روپے ، فارن پراجیکٹ اسسٹنس کی مد میں 38 ارب روپے ملیں گے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image