لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہاکہ پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے، انکی پہلے ہی پاکستان سے کھیلنے کی نیت نہیں ہے۔پہلگام واقعے پر نظر ڈالیں تو صرف ڈرامہ نظر آتا ہے، کیسے ممکن ہے نامعلوم افراد ایک گھنٹے تک کارروائی کرتے رہے اور 8 لاکھ فوج آئی نہیں۔
بھارتی اپنے لوگوں کو خود مروا کر خود زندہ کروادیتے ہیں، ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں لیکن وہاں سے ہمیشہ منفی جواب ملا۔
2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی ٹیم آجاتی ہے کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی، اگر بند کرنا ہے تو تمام چیزیں بند کرو۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کا آغاز جنہوں نے کیا تھا انہیں کو جاری رکھنا چاہیے تھا، سن رہا ہوں فرنچائز مالکان مالی نقصان کا کہہ رہے ہیں، کافی فرنچائز مالکان نے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔
کھیل
پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ: شاہد آفریدی
- by web_desk
- اپریل 28, 2025
- 0 Comments
- 654 Views
- 5 مہینے ago

Leave feedback about this