پاکستان تازہ ترین

سوات پولیس کا بڑا اقدام! غیر قانونی مقیم شہریوں کے خلاف کارروائی، 80 گرفتار

سوات پولیس کا بڑا اقدام! غیر قانونی مقیم شہریوں کے خلاف کارروائی، 80 گرفتار

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی سخت ہدایات پر سوات پولیس نے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف باقاعدہ اور مؤثر کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ضلع میں امن و امان کو مزید مستحکم بنانا اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

کارروائیوں کے دوران 14 فارن ایکٹ کے تحت اب تک 80 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے تمام مکانات اور دکانوں کے مالکان کو واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو فوری طور پر اپنے مکانات اور دکانوں سے فارغ کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او سوات نے کہا کہ یہ اقدامات ضلع میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور سوات پولیس اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی پابندی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی تاکہ ضلع میں امن قائم اور غیر قانونی مقیم افراد کی سرگرمیوں کو ختم کیا جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image