کراچی : وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے محکمہ کھیل سندھ کے تحت کراچی کے ضلع جنوبی کے لیے منعقدہ بیچ سپورٹس گالہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ سندھ میں کھیلوں کے حوالے سے ٹیلنٹ کی تلاش کا آغاز کردیا گیا ،صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے بہت بڑی تبدیلی آئے گی، سندھ حکومت نوجوانوں کو کھیل کھیلنے کے لیے محفوظ اور مناسب ماحول فراہم کر رہی ہے۔
کھیلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دے کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ضلع جنوبی میں منعقدہ بیچ سپورٹس گالا میں والی بال، فٹ بال، ٹگ آف وار، ریس، کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے، تاہم خواتین اور دیگر کھلاڑیوں نے سہولیات کی عدم فراہمی پر تحفطات کا اظہار کیا۔
کھیل
کراچی، 17سال بعد نیشنل گیمزکا انعقاد اگلے سال ہوگا
- by web_desk
- دسمبر 11, 2024
- 0 Comments
- 16 Views
- 2 دن ago
Leave feedback about this