لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 21 ستمبر کو ہونے والے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈان شروع ہوگیا۔پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کر لیا، علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے تک پولیس کی حراست میں رہے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا۔ان کے علاقے کی پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 16 ماہ قید رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا، تین تھانوں کی پولیس نے آدھی رات کو میرے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس نے میرے گھر کی تلاشی لی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے سے ڈرتے ہیں، میں ضمانت پر ہوں، اگر مجھے مطلوب ہے تو مجھے بتایا جائے۔پی ٹی آئی کے کئی رہنماں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کے انتظامات کے لیے 27 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود اور سیکرٹری جنرل اویس یونس نے کمیٹی کا اعلان کیا۔ ذمہ دار ہوں گے.واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔
Leave feedback about this