کراچی میں گڈاپ سٹی پولیس نے سپرہائی وے پر توڑ پھوڑ کرنے والی گاڑیوں کو لوٹنے والے وائٹ کرولا گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے سپرہائی وے انصاری پل پر کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار میں ملوث وائٹ کرولا گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سپر ہائی وے پر ٹوٹنے والی گاڑیوں میں لوگوں کو لوٹتے تھے۔ملزمان نے گڈاپ سٹی، میمن گوٹھ، سائٹ سپر ہائی وے، نوری آباد میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزمان سے سفید رنگ کی کرولا اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
Leave feedback about this